۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نیاز نقوی

حوزہ/ 28 اکتو بر جامع علی مسجد جامعتہ المنتظرمیں مرحوم کی دینی علمی ، عدالتی اور قومی خدمات کے حوالے سے سیمینار کا آغاز قرآن خوانی سے ہوگا مرحوم ممتاز شیعہ عالم دین گذشتہ سال قم المقدس ایران میں کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی رحمتہ اللہ علیہ کی پہلی برسی کل منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ مرحوم ممتاز شیعہ عالم دین گذشتہ سال قم المقدس ایران میں کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ کل 28 اکتوبر بروز جمعرات جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر ان کی دینی علمی ، عدالتی اور قومی خدمات کے حوالے سے سیمینار کا آغاز مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی سے ہوگا۔ جس کے بعد خطابات 5 بجے تک جاری رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی،علامہ محمد افضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی، اور دیگر علما ءخطاب کریں گے۔ سیمینار میں مختلف موضوعات میں سے عظمت علم و علمائ، اتحاد بین المسلمین، جامعتہ المنتظر کی تعمیروترقی، اساتذہ اور طلباء سے روابط، انقلاب اسلامی اور اسلامک جج کی حیثیت سے کردار ،ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے مختلف مذاہب سے ہم آہنگی اور علمائے اہل سنت سے باہمی تعلقات کے حوالے سے روشنی ڈالی جائے گی۔

مرحوم کے مدارس دینیہ کی تنظیمات کے ساتھ روابط اور اندرون و بیرون ملک مدارس دینیہ کے قیام کے حوالے سے بھی علامہ نیاز نقوی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .